احمدآباد: آج کے بھاگ دوڑ والے زمانے میں ہر انسان کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا نظر آ رہا ہے اور اسے بیماریوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈاکٹر کا علاج اور مہنگی دوائیاں کھانی پڑ رہی ہیں اور جیسے ہی معمولی افاقہ ہوتا ہے۔ لوگ دوا کھانا چھوڑ دیتے ہیں اور ان دوائیوں کو کچرے کے ڈبے میں ڈال دیتے ہیں یا میڈیکل کو واپس کردیتے ہیں۔ ایسی غیر ضروری دوائیوں کو ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے کے لئے احمدآباد کے فتح واڑی جوہاپورا علاقے میں دیسائی میڈیسین بینک کی انوکھی شروعات کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں دیسائی میڈیسین بینک کی شروعات کرنے والے ماہر دیسائی نے کہا کہ ہم نے احمدآباد کے جوہاپورا میں موجود فتح واڑی علاقے میں رہنے والے لوگوں کے حالات کو جاننے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ یہاں 70 فی صد آبادی بہت ہی پسماندہ اور غریب ہے جس میں ملسمانوں کی اکثریت ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم نے ایک ماہ قبل باپلا دادا فاونڈیشن کی جانب سے دیسائی کلینک اینڈ پیلتھ سینٹر کی شروعات کی۔ جس میں صرف 30 روہے مریضوں کو دوا اور جانچ کے لئے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ جس کے بعد یہاں کے غریب لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ ایسے غریب برزگ عورت ہمارے پاس کچھ دن پہلے آئے جن کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں تھے اور ان کی حالت بھی بہت خراب تھی۔ بعدازاں ہماری کلینک کی ڈاکٹر رخسار دیسائی نے ان کا چیک اپ کیا اور میں نے ان کو مفت میں دوائیاں دیں، جس کے بعد مجھے ایسے ضرورت مند غریب لوگوں کو مفت میں دوا دینے کا آئیڈیا آیا اور میں نے دیسائی میڈیسن بینک کی شروعات کی۔
واضح رہے کہ ماہر دیسائی نے اس دیسائی میڈیسین بینک کے لیے شوشیل میڈیا پر ایک اشتہار وائرل کیا جس کے بعد بہت سے لوگوں نے اپنے گھر میں رکھی ہوئی استمال نہ ہونے والی دوائیوں کو ماہر دیسائی کی کلینک کو دیا جس کے سبب انہیں خاصی تعداد میں دوائیاں دستیاب ہوگئیں۔ ماہر دیسائی نے اس تعلق سے کہا کہ ان دوائیوں کو لینے سے پہلے ہم ایکسپائری ڈیٹ چیک کرتے ہیں اور کم سے کم ایک سال آگے کی ایکسپائری ڈیٹ والی دوائیاں و سیرپ لوگوں سے لیتے ہیں اگر کوئی ہمیں کال کرکے اپنے گھر پر بلاکر دوا دینا چاہے تو ہم وہاں جا کر بھی دوائیاں جمع کر لیتے ہیں تاکہ مفت میں دوا حاصل کرکے بہت سے لوگوں کو بیماری سے راحت ملے اور ان کی جان بھی بچ سکے تاہم جو دوائیاں لوگ میڈیکل پر بھی واپس کر دیتے ہیں ہم انہیں بھی جمع کرکے لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ گیا میڈیکل کالج میں آئی بینک کا قیام
وہیں دیسائی کلینک کی ڈاکٹر رخسار دیسائی نے کہا کہ میں نے آج تک ایسا بینک نہیں دیکھا۔ یہ دیسائی میڈیسن بینک ایک انوکھی پہل ہے اس بینک کے ذریعے ضرورت مند غریب و بزرگوں کو مفت میں دوا دے کر ایک قابل ستائش کام کیا جا رہا ہے۔ مقامی شخص عبید سندھی نے کہا کہ میں نے اس میڈیسین بینک کا نام سنا اور میسیج گروپ میں دیکھا تو میں نے اپنے گھر میں استعمال نہ ہونے والی فضول دوائیوں کو جمع کیا اور یہاں دینے آگیا۔ اس طرح کا پہل قابل ستائش ہے اور مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری دوائیاں کسی کے کام آئیں گی اور کسی کی جان بچ سکے گی۔