ETV Bharat / bharat

Protest Against Inflation مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ - مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے ضلع صدر اونکار سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں بڑھتی مہنگائی پر روک لگائے۔ Protest against inflation in Moradabad

مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
مرادآباد میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 6:54 AM IST

Updated : Jan 8, 2023, 8:55 AM IST

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے زیر اہتمام ہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور ضلع صدر نے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی کو روکا جائے۔ اس موقعے پر لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے ضلعی صدر اونکار سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکلات سے گزر رہی ہے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتیں اب بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کے سامنے بولنے کے قابل نہیں رہیں۔ Demonstration against inflation in Moradabad
مزید پڑھیں:۔ CPIM Protest مراد آباد میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ہمارے چار مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر روک لگائے۔ ملک بھر میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہوکر سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں لیکن حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے صدر جمہوریہ کو مہنگائی کے مسئلہ پر ضلع افسر کے ذریعہ میمورنڈم بھیجا تھا، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت بے روزگاری کے مسئلہ پر خاموش ہے۔ مہنگائی کم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے، حکومت کو عوامی مسائل پر غور و فکر کرنا چاہئے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر روک لگائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مرادآباد میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے ضلع ہیڈ کوارٹر کے باہر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جم کر احتجاج کیا تھا، سی پی آئی ایم کے حامیوں نے ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلے میں عرضداشت بھئ پیش کی تھی۔

مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

Last Updated : Jan 8, 2023, 8:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.