ETV Bharat / bharat

Delhi High Court: راکیش استھانہ پولیس کمشنر تقرری معاملے پر سماعت آج - آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ

دہلی ہائی کورٹ آج گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری اور ان کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Delhi High Court
راکیش استھانہ پولیس کمشنر تقرری معاملے پر سماعت آج
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:06 AM IST

دہلی ہائی کورٹ آج گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری اور ان کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اس درخواست پر آج چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ کے سامنے سماعت ہوگی۔

گذشتہ یکم ستمبر کو عدالت نے مرکزی حکومت اور راکیش استھانہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو درخواست دائر کی کی ہے، اس کا کٹ اینڈ پیسٹ کرکے درخواست دائر کی گئی ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ بہت سے لوگ آپ کی درخواستیں کاپی کرتے ہیں، اس میں نیا کیا ہے۔ آپ کا مطالبہ کیا ہے؟ بھوشن نے کہا تھا کہ وہ اس درخواست میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ درخواست گزار پرشانت بھوشن کے راستے پر ہے۔ یہ ایک خطرناک چیز ہے۔درخواست گزاروں کو کسی کی تقرری کو چیلنج کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہیں ترغیب کہاں سے ملتی ہے۔عدالت کو اس افسر کو بھی سننا چاہیے جس کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی پولیس کمشنر کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکز سے جواب طلب

24 اگست کو سماعت کے دوران پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر 24 کے عہدے پر تقرری کو چیلنج کی۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

25 اگست کو سپریم کورٹ نے پرشانت بھوشن کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور دہلی ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ اسے دو ہفتوں میں نمٹایا جائے۔ سپریم کورٹ نے پرشانت بھوشن کو ہائی کورٹ میں بات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.