ETV Bharat / bharat

دہلی: حضرت امیر خسرو ؒ کے 717ویں سالانہ عرس کا اختتام

عرس میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عرس کے دوران مولانا آفتاب محشر نظامی، صوفی مستان نظامی، صوفی عبد الرشید نظامی و جامعہ حضرت محبوبِ الٰہی کے طالب علم حافظ محمد احسان نے نعت و مناقبت پیش کی ۔ بعد ازاں خواجہ احمد نظامی سید بخاری سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی دعا کے بعد پیرزادہ سید فرید احمد نظامی نے قدیم روایت کے مطابق فقراء کی دستار بندی کی اور حاضرین کو نظامی لنگر پیش کیا۔

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 8:54 AM IST

دہلی: حضرت امیر خسرو ؒ کا717واں سالانہ عرس کا اختتام

پیر خواجہ احمد نظامی سید بخاری سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نئی دہلی کی سرپرستی میں ملک الشعراء و طوطیِ ہند حضرت امیر خسرو ؒ خلیفہ محبوب، حضرت نظام الدین محبوب الہٰی کا 717واں سہ روزہ سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا۔

29 مئی بروز ہفتہ سے منعقد ہونے والے عرس میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عرس کے دوران مولانا آفتاب محشر نظامی، صوفی مستان نظامی، صوفی عبد الرشید نظامی و جامعہ حضرت محبوبِ الٰہی کے طالب علم حافظ محمد احسان نے نعت و مناقبت پیش کی۔ بعد ازاں خواجہ احمد نظامی سید بخاری سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی دعا کے بعد پیر زادہ سید فرید احمد نظامی نے قدیم روایت کے مطابق فقراء کی دستار بندی کی اور حاضرین کو نظامی لنگر پیش کیا۔

اسی درمیان درگاہ شریف میں بھی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ 31 مئی بروز پیر 11 بجے دن میں اٹھارہویں شریف کا بڑا قل ہوا، جس میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء مسجد کے امام سید منہاج الاسلام نظامی نے خصوصی طور پر کورونا وائرس کے خاتمے، بھارت سمیت پوری دنیا میں امن وامان کے لئے دعا کی۔

قل کے بعد پیرزادہ سید فرید احمد نظامی کی دعا پر عرس محل کی مختصر تقریب منعقد ہوئی، ساتھ ہی درگاہی مرکز میں مہمانوں کے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا، جس کی ضیافت حافظ عرفان، حافظ نظام الدین و پرویز احمد نظامی نے کی۔

ان تمام تقریبات میں جامعہ حضرت محبوبِ الٰہی کے ناظم اعلیٰ مولانا جنید عالم، سید عظیم القادری، اظہر مسعودی، منیر الاسلام حاضر رہے۔ عرس کی آخری تقریب 2 جون بروز بدھ بعد نماز عشاء طاق بزرگ میں مولا علی رضی اللہ عنہ کی نیاز کے بعد مکمل ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.