ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: راج ناتھ سنگھ، کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے - کلیان سنگھ اردو نیوز

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بی جے پی کے سینیئر رہنما کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے۔ جہاں انہوں نے کلیان سنگھ کی حالت کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی۔

راجناتھ سنگھ کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:11 AM IST

Updated : Jul 5, 2021, 9:49 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینیئر رہنما کلیان سنگھ کے جسم میں سوجن کی شکایت ہونے کے بعد گزشتہ دیر رات انہیں لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا۔

خبر ملنے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے۔ وزیر دفاع نے کلیان سنگھ کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔

دوسری طرف کلیان سنگھ کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کی صبح لوہیا انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انسٹی ٹیوٹ میں تقریباً 10 منٹ تک قیام کیا اور ڈاکٹروں سے کلیان سنگھ کی صحت کے بارے میں معلومات لیں، نیز وزیر اعلیٰ یوگی نے کلیان سنگھ کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔ اس دوران وزیر تعلیم سریش کھنہ بھی وزیر اعلیٰ یوگی کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

واضح رہے کہ بی جے پی کے خاص رہنماؤں میں شامل رہے کلیان سنگھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ تھے، وہ بابری مسجد کے انہدام کو لیکر اُن دنوں کافی سرخیوں میں تھے۔ کلیان سنگھ جون 1991 میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ منتخب کیے گئے تھے۔ بابری مسجد کے انہدام کے بعد انہوں نے اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے 6 دسمبر 1992 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن کلیان سنگھ ستمبر 1997 سے نومبر 1999 تک ایک بار پھر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ غور طلب ہے کہ کلیان سنگھ نے 4 ستمبر 2014 کو راجستھان کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ جنوری 2015 میں انہیں ہماچل پردیش کے گورنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 9:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.