ETV Bharat / bharat

احمدآباد: دریا پور کا اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار

احمدآباد کے دریاپور علاقے میں موجود دریا پور اربن ہیلتھ سینٹر گزشتہ کئی سالوں سے خسہ حالی کا شکار ہے، جس سے مقامی لوگوں کو اپنا علاج کرانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Daryapur's Urban Health Center is in a dilapidated condition
دریا پور کا اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 1:20 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم نے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار سے ملاقات کرکے اربن ہیلتھ سینٹر کو رینوویشن کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کے صدر شمشاد خان نے کہا کہ گجرات حکومت ترقی کا دعویٰ کرتی ہے اور احمدآباد شہر کو گجرات ماڈل کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اس شہر میں دریا پور اور علاقے میں ایک اربن ہیلتھ سینٹر کی حالت بد سے بدتر ہے۔ اس معاملے کو لے کر جب آج ہم نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں موجود احمدآباد کے میئر سے بات چیت کی تو انہوں نے قبول کیا کہ واقعی یہ اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شرم سے ڈوب مرنے کی بات ہے کہ جب آپ کو پتا ہے کہ یہ اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار ہے تو آپ نے کام کیوں نہیں کیا اور اس علاقے کے کانگریس کے ایم ایل اے اور کونسلرز نے اس پر توجہ کیوں نہیں دی؟

Daryapur's Urban Health Center is in a dilapidated condition
دریا پور کا اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار
Daryapur's Urban Health Center is in a dilapidated condition
دریا پور کا اربن ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار

شمشاد خان پٹھان نے مزید کہا کہ دریا پور کا یہ اربن ہیلتھ سینٹر گذشتہ دس برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے اور جب کسی کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے تو اسے علاج کے لیے اربن ہیلتھ سینٹر میں جانا ہوتا ہے لیکن احمد آباد کا دریا پور اربن ہیلتھ سینٹر بہت ہی خراب حالت میں ہے۔ اس پر کسی کی توجہ نہیں جارہی ہے، اسی لیے آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ٹیم نے احمدآباد کے میئر سے ملاقات کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی درخواست کی اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس اربن ہیلتھ سینٹر کی تعمیر نو کیا جائے۔ اسے مرمت کر عوام کے لئے مختص کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.