ETV Bharat / bharat

Khalil Ansari on MLA Subhash Guttedar:'رکن اسمبلی درگاہ میں شیولنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنا بند کریں' - Khalil Ansari on MLA Subhash Guttedar

درگاہ کے سکریٹری خلیل انصاری نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار کے متنازعہ بیان کے بعد یہاں کے فرحت آباد کے تاڑتیگنور دیہات میں مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے، جب سے ملک میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، اس وقت سے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہورہا ہے۔ khalil ansari on MLA Subhash Guttedar

رکن اسمبلی درگاہ میں شولنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ  کرنا بند کریں

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 10:01 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع حضرت لاڈلے مشائخ انصاری درگاہ شریف کو لیکر یہاں کے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار نے ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ Assembly Subhash Guttedar Controversial Statements

رکن اسمبلی درگاہ میں شولنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنا بند کریں

اس سلسلے میں درگاہ کے سکریٹری خلیل انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ پر سیاست کررہے ہیں۔ درگاہ شریف میں شیولنگ موجود ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے یہاں کے قومی امن و امان اور بھائی چارگی کے ماحول کو خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے کی ناکامیوں کو چھانے کے لئے لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہا‍ں پر حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کی درگاہ ایک تاریخی گاہ ہے۔

خلیل انصاری کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ درگاہ شریف میں حاضری دیتے ہیں اور خود رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار نے اس درگاہ شریف کے عرس شریف کے تقریبات میں شرکت کر کے درگاہ میں حاضری دی ہے لیکن اب انہوں نے نفرت سیاست شروع کر دی ہے اور درگاہ شریف میں شولنگ ہونے کاجھوٹا دعویٰ کرکے یہاں کے قومی یکجہتی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے متنازعہ بیان کے بعد یہاں کے فرحت آباد کے تاڑتیگنور دیہات میں مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے، جب سے ملک میں بی جے پی حکومت اقدار میں آئی ہے۔ ملک میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.