ETV Bharat / bharat

Dargah Demolished In Karnataka سڑک کشادہ کرنے کے لیے درگاہ مسمار کرنے کی کارروائی

ہُبلی میں راستے کو کشادہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے درگاہ کو مسمار کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ Dargah Demolished to widen the road

Dargah Demolished to widen the road
ہبلی میں درگاہ کی انہدامی کارروائی
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 5:31 PM IST

ہبلی: کرناٹک کے دھارواڑ ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے بیری دیورکوپا میں ایک درگاہ کو مسمار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے درگاہ کے اطراف کے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ انہدام کا کام آج صبح اس وقت شروع ہوا جب پانچ اضلاع سے اضافی پولیس فورس طلب کی گئی۔ ہاویری، کاروار، داوانیگیرے، کوپل اور وجے نگر کے 200 سے زیادہ پولیس اہلکار درگاہ کے احاطے میں موجود تھے اور انہوں نے ہبلی۔دھارواڑ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ بند کر لیا تھا۔ Dargah Demolished by Hubli District Administration

بی آر ٹی ایس روٹ کی تبدیلی: درگاہ مسمار کرنے کے آپریشن کے باعث اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے روٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دھارواڑ کی طرف سے ہبلی آنے والی گاڑیوں کو اے پی ایم سی کے ذریعے ہبلی کے لیے موڑ دیا گیا جبکہ ہبلی سے دھارواڑ جانے والی گاڑیوں کو بیری دیورکوپا سے گمناگٹی کے راستے دھارواڑ کے لیے روٹ دیا گیا ہے۔

سنہ 2016 میں حکم امتناعی: بی آر ٹی ایس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے زمین حاصل کی گئی۔ 2016 میں درگاہ کی گورننگ باڈی نے زمین کے حصول کے خلاف حکم امتناعی لایا تھا۔ بی آر ٹی ایس نے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم جمعہ کو عدالت نے حکم امتناعی ختم کر دیا۔ دریں اثنا یہ اطلاع ملی تھی کہ درگاہ مینجمنٹ بورڈ کے ممبران اسی مسئلہ پر بات کرنے کے لئے وزیر اعلی سے ملاقات کرنے بیلگام گئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ درگاہ نے بی آر ٹی ایس منصوبے میں کوئی خلل نہیں ڈالا ہے اور زیادہ تر کام ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود کانگریس کے کچھ سیاسی رہنماؤں نے بی جے پی حکومت کے خلاف یہ کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ہے کہ حکومت نے درگاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.