ETV Bharat / bharat

گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ

سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ میڈیا کو بھی حیدر پورہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ
گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:20 AM IST

Updated : Sep 2, 2021, 3:11 PM IST

بزرگ علیٰحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر وادی کشمیر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل کیا گیا ہے۔

گیلانی کا انتقال بدھ کے شام 10 بجے اپنی رہائش گاہ پر ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کیا۔

گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ
92 سالہ گیلانی گذشتہ 12 برسوں سے گھر میں نظر بند تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت بھی متاثر ہوئی تھی۔سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ گیلانی کی تدفین رات کے 4 بجے کے قریب کی گئی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور اقارب موجود تھے۔

ان کی تدفین پولیس کی سخت نگرانی میں ہوئی اور اقربا کے علاوہ کسی بھی دیگر شخص کو ان کی اخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.