ETV Bharat / bharat

ایک دن کے بعد ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کی رفتار شرح اوسطاً کم ہورہی ہے، حالانکہ نئے کیسز کی تعداد ایک دن کے بعد ایک بار پھر 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز کم ہوتے جارہے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 3:57 PM IST

coronavirus cases increase once again in india
ایک دن کے بعد ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

دریں اثنا ملک میں اب تک 89 لاکھ 99 ہزار 230 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 11،610 درج کی گئی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 9121 تھی۔

ملک میں اب کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،833 مریض شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 44 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسز 323 سے کم ہو کر مجموعی تعداد اب 1،36،549 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 100 مریضوں کی موت سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 913 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

گجرات میں کورونا وائرس کے 263 نئے معاملے

ملک میں شفایابی کی شرح 97.33 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.25 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.