ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 96.32 فیصد - کووڈ 19

بھارت میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد تقریباً 99 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح بھی بڑھ کر 96.32 فیصد ہوگئی ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:04 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں مجموعی طور پر 29 ہزار 97 افراد کووڈ 19 انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار 36 ہوگئی ہے جو اب تک کے متاثرہ مریضوں کا صرف 2.23 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 91 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور ملک بھر میں صرف 16 ہزار 375 نئے کورونا متاثرین کی رپورٹس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 39 دنوں کے دوران روزانہ نئے کیسز کی نسبت روزانہ زیادہ تعداد میں متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح

گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد میں 12 ہزار 917 کی کمی درج ہوئی ہے۔ ملک میں کووڈ 19 کے روزانہ نئے مریضوں میں بھی کمی ہوتی جارہی ہے۔

بورس جانسن کا 'بھارت دورہ' منسوخ

برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی نئی شکل سے کُل 58 متاثرہ معاملے بھارت میں پائے گئے ہيں۔

جینوم سکیوینسنگ کے لیے ملک بھر میں 10 آئی این ایس اے سی او جی لیباریٹریوں (این آئی بی ایم جی (کولکاتہ)، آئی ایل ایس (بھونیشور)، این آئی وی (پونے)، این سی سی ایس (پونے)، سی سی ایم بی (حیدرآباد)، سی ڈی ایف ڈی (حیدرآباد)، انسٹم بنگلور، ویمنس بنگلور، آئی جی آئی بی (دہلی) اور این سی ڈی سی، دہلی) میں متاثرہ نمونے کی جانچ ہورہی ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 10 ہزار 362 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ 5145 معاملوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں روزانہ اس طرح کے 1349 معاملات ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 201 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جن میں سے 70.15 فیصد اموات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درج ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں 29، مغربی بنگال اور پنجاب میں بالترتیب 25 اور 24 اموات کی اطلاع ملی ہیں۔

(یو این آئی رپورٹ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.