ETV Bharat / bharat

Congress Meeting: مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس دسمبر میں ایک بڑی ریلی نکالے گی - farm laws news

کانگریس نے پنجاب، راجستھان، ہریانہ اور دہلی کے انچارج جنرل سکریٹریوں اور ریاستی صدور کی میٹنگ بلائی جس میں زرعی قوانین کے خاتمے کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدِ نظر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پیر کو یہاں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہنگائی کے مسئلہ پر کانگریس دسمبر میں ایک بڑی ریلی نکالے گی

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:54 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر بلائی گئی اس میٹنگ کی صدارت پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کی۔ میٹنگ میں مسٹر وینوگوپال کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پنجاب کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو، اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو، دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار، دہلی کے جنرل سکریٹری انچارج شکتی سنگھ گوہل، ہریانہ کانگریس کی صدر کماری سیلجا، راجستھان کے انچارج جنرل سکریٹری اجے ماکن، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوٹاسرا اور کئی رہنماء موجود تھے۔

یہ میٹنگ یہاں کانگریس کے وار روم میں منعقد ہوئی۔ جب بھی کانگریس خود کو کسی بھی مسئلے پر گھرا ہوا پاتی ہے، تو وہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے یہاں رکاب گنج روڈ پر واقع اپنے ’وار روم‘ کا رخ کرتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.