نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کی گجرات کے پالن پور میں آسام پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاری کو بدقسمتی بتاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی یہ تاناشاہی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائےگا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی،پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جگنیش میوانی کی گرفتاری پر طنزیہ ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی جگنیش میوانی کےسا تھ کھڑی ہے اور مودی حکومت کی تاناشاہی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ’’مودی جی، آپ عدم اتفاق کی حالت میں اقتدار کا غلط استعمال کرکے ریاستی مشینری کو کچلنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن سچ کو باندھ نہیں سکتے ہیں۔‘ وینوگوپال نے بھی ٹویٹ کیاکہ’’آسام پولیس کے ذریعہ دیر رات کو جگنیش میوانی کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری بی جے پی کے اقتدار کا تازہ ثبوت ہے۔ عوامی نمائندوں کی یہ گرفتاری نہ صرف بی جے پی کی تنقید کے ڈر کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ہماری جمہوریت کی بنیاد پر بھی حملہ ہے۔‘‘
-
Modi ji, you can try to crush dissent by abusing the state machinery.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
But you can never imprison the truth.#DaroMat #SatyamevaJayate pic.twitter.com/Qw4wVhLclH
">Modi ji, you can try to crush dissent by abusing the state machinery.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 21, 2022
But you can never imprison the truth.#DaroMat #SatyamevaJayate pic.twitter.com/Qw4wVhLclHModi ji, you can try to crush dissent by abusing the state machinery.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 21, 2022
But you can never imprison the truth.#DaroMat #SatyamevaJayate pic.twitter.com/Qw4wVhLclH
مزید پڑھیں:۔ Jignesh Mevani Arrested: جگنیش میوانی گرفتار
سرجے والا نے اسے آمرانہ رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ اس کی من مانی کو چلنے نہیں دیا جائے گا اور کانگریس جگنیش میوانی کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہوکر یہ لڑائی لڑے گی۔ انہوں نے آسام پولیس کی کارروائی کو غیر آئینی، غیر قانونی اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کارکنان حکومت کے اس رویہ سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آسام پولس نے وڈگام کے ایم ایل اے اور دلت رہنما جگنیش میوانی کو کل دیر رات گجرات کے پالن پور سے گرفتار کیا ہے اور آج انہیں آسام لے جایا جا رہا ہے۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ آسام پولس نے مسٹر میوانی کی گرفتاری کی وجوہات کسی کو نہیں بتائی ہیں۔
(یو این آئی)