ETV Bharat / bharat

Congress Demands To Dhami Govt کانگریس نے جوشی مٹھ آفات کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 10:19 PM IST

جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں کانگریس نے کہا کہ اس آفات سے نمٹنے کے لیے اتراکھنڈ حکومت کو کم از کم ایک ہزار کروڑ روپے پیکج کا اعلان کرنا چاہیے۔ جس سے متاثرہ لوگوں مدد مل سکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: اتراکھنڈ کانگریس نے مرکزسے جوشی مٹھ آفات سے نمٹنے کے لئے 1000کروڑ روپے کا پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے نائب صدر دھیریندرپرتاپ نے فوری مدد کے طور پرلوگوں کو 4000سے5000روپے دینے کو اونٹ کے منھ میں زیرہ والی حالت بتائی اور کہا کہ جس طرح کی بھیانک حالت جوشی مٹھ میں ہے اس کو دیکھتے ہوئے فورامرکزسے کم از کم 1000کروڑ روپے کی مدد دی جانی چاہئے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پرجوشی مٹھ کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایااورکہا ہے کہ جوشی مٹھ کے آفات کی روک تھام کے اہلکاروں کے بھروسے نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو کم از کم دو کابینی وزیروں کی ڈیوٹی وہاں لگانی چاہئے۔ دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جوشی مٹھ سانحہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو وزیر اعظم کیئر فنڈ سے امداد دینے اور جوشی مٹھ کے ارد گرد جاری پروجیکٹوں کا کام فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اتراکھنڈ کے دیواستھل جوشی مٹھ میں قدرتی ساخت سے کھیلواڑ کرکے بے لگام ترقیاتی کام کی وجہ سے جو دراڑیں آئیں ہیں، اس سے پورا ملک فکر مند ہے اور جوشی مٹھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں جوشی مٹھ سانحہ کو 'قومی آفت' قرار دیا جائے۔ ریلوے اور ہائیڈل پاور سمیت تمام نئے منصوبوں کو اس وقت تک روک دی جائے جب تک کہ اعلیٰ سطح کے ماہرین، سائنسدانوں، ماہرین ماحولیات اور مقامی لوگوں کی نئی مقرر کردہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش نہیں کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Kharge on Joshimath Projects جوشی مٹھ کے آس پاس جاری پروجیکٹوں پر فوری روک لگے، کھڑگے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.