انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری برقرار رکھیں۔ بلاوجہ گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شوپیان میں 95 سے 97 فیصد افراد ایس او پیز کا پورا خیال رکھ رہے ہیں۔ البتہ کچھ لوگ ناک کے نیچے ماسک لٹکا کر رکھتے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ضلع انتظامیہ شوپیان کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اس وبا کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ جلد سے جلد کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوالیں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔
شوپیان میں یکم مئی شام 7 بجے سے 3 مئی کے صبح 7 بجے تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ تمام تر دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ضروری خدمات انجام دینے والی گاڑیوں کے علاوہ تمام ٹریفک خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ضلع شوپیان کے سبھی تحصیل مراکز بشمول شوپیان، کیلر، زینہ پورہ، کیگام شامل ہیں میں جگہ جگہ پولیس و سی آر پی ایف کی طرف سے ناکہ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کو روکا جاسکے۔