ETV Bharat / bharat

کرناٹک: رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور ان کے 300 حامیوں کے خلاف شکایت درج

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:50 AM IST

Updated : Sep 1, 2021, 2:16 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور ان کے 300 حامیوں پر کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

کرناٹک:رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور ان کے 300 حامیں کے خلاف شکایت درج

انتخابی مہم میں کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور ان کے 300 حامیں کے خلاف شکایت درج کی گئی۔

رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کل انتخانی مہم کے لیے کرناٹک کےبیلگاوی پہنچے اور انتخابی ریلی نکالی تھی۔
اس موقع پر اسد الدین کو دیکھنے کے لیے عوام کا کافی ہجوم تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا اور اس طرح سے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی۔

الیکشن کمشنر نے مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں حکومت کے کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروائی جس میں 300 سے زائد افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔

بیلگاوی مارکیٹ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی سیکشن کے علاوہ کرناٹک وبائی امراض ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا۔

بیلگاوی میں سٹی کارپوریشن انتخابات 3 ستمبر کو منعقد کئے جائیں گے جس کے لیے 519 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

مزید پڑھیں:کرناٹک: پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ آج ہوگا

لیکن 385 امیدواروں کی لسٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ 385 میں سے بی جے پی کے 55، کانگریس کے 45، ایم ای ایس کے 21، جے ڈی ایس کے 11، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے 27، اے آئی ایم آئی ایم کے 7، ایس پی ڈی پی کے1 ، اتما پرجاکیہ پارٹی کے 1 اور 238 آزاد امیدوارہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.