مسٹر چنئی نے آج یہاں پنجاب بھون میں بھارتیہ کسان یونین (راجیوال) کے صدر بلبیر سنگھ راجیوال کی قیادت میں 32کسان تنظیموں کے سنکیکت کسان مورچہ کے نمائندوں کے ساتھ کسانوں کی مانگوں پر ہوئی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کسانوں کو راحت کی دس فیصد رقم نرما چگنے والے کھیت مزدوروں کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کپاس کی پیداوار کرنے والوں کے لئے 12000روپے فی ایکڑ کی شرح سے 416.18کروڑ روپے کا معاوضہ منظور کیا تھا لیکن اب یہ معاوضہ 17000 روپے فی ایکڑ کرنے سے معاوضہ کی رقم 200 کروڑ روپے مزید بڑھ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
پنجاب کی کانگریس حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کا لالچ دے رہی :چڈھا
انہوں نے کہاکہ سنیکت کسان مورچہ کی اہم مانگ منظور کرتے ہوئے زرعی قوانین کے خلاف تحریک کرنے والے کسانوں اور پرالی جلانے والے کسانوں پر ریاست میں درج تمام معاملات واپس لینے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ چندی گڑھ میں درج ایسے معاملات پر وہ کسان تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ گورنر سے ملاقات کرکے ان سے یہ معاملے واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کسانوں سے مستقبل میں پرالی نہیں جلانے کی بھی اپیل کی کیونکہ اس کا ماحو ل اور انسانی صحت کے لئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی کی طاقت پر بھی اثر پڑتا ہے۔
یو این آئی