ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے شہر کے ڈگری کالج پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو باہر روکا گیا اور حجاب اتار کر کالج آنے کو کہا گیا، جس پر طالبات حجاب نہیں اتارنے پر اڑی رہیں۔ Hijab Row in Karnataka
اسکول انتظامیہ کمیٹی اور اساتذہ طالبات کو منوانے میں ناکام رہے۔ ساتھی ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا نے طالبات سے بات کی اور کالج انتظامیہ کی بات ماننے کو کہا، طالبات نے صاف انکار کر دیا۔
طالبات نے ڈپٹی کمشنر اور کالج انتظامیہ سے کہا کہ حجاب صدیوں سے پہنا جا رہا ہے یہ کوئی نئی بات یا نیا کام نہیں ہے۔ باوجود اس کے کالج مینجمنٹ تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Pre-university colleges Reopen in Karnataka: کرناٹک میں جونیئر اور ڈگری کالج کی کلاسز آج سے دوبارہ شروع
طالبات نے مزید کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج ریگولر چلے نہیں، جس کی وجہ سے تعلیم ادھوری ہوئی ہے۔ اب جبکہ حالات بہتر ہیں اور کالج اور اسکول دوبارہ سے شروع کیے گئے ہیں لیکن اب حکومت اور کالج انتظامیہ ہی ہماری تعلیم کے درمیان آ رہا ہے۔
طالبات نے اسکول انتظامیہ سے اپیل کی کہ جب تک کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ہمیں اسی طرح باحجاب تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ اسکول اور کالج کے اطراف و اکناف کسی بھی طرح کی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ طالبات کو کالج انتظامیہ کمیٹی اور کالج کے اساتذہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔