ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں میں گٹر کے پانی کی وجہ سے شہری پریشان - maleagaon news

عوام نے مقامی کارپوریٹرز پر الزام عائد کیا کہ انکی نااہلی کے سبب بنا بارش کے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔ گٹر کے پانی کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مالیگاؤں میں گٹر کے پانی کی وجہ سے شہری پریشان

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 2:44 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع قدوائی روڈ بازار علاقے میں گٹر کے ابلنے سے سڑکیں اور رہائشی علاقے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ اس علاقے کی عوام نے مقامی کارپوریٹرز پر الزام عائد کیا کہ انکی نااہلی کے سبب بنا بارش کے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔

مالیگاؤں میں گٹر کے پانی کی وجہ سے شہری پریشان

گٹر کے پانی کی وجہ سے مقامی افراد بے حد پریشان ہیں۔ ایسے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ راہگیروں اور دکانداروں کو بھی گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

اس تعلق سے اسامہ عظمی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے قدوائی روڈ بازار علاقے کی عوام اس پریشانی سے جونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شکایت کئی مرتبہ کارپوریٹرز اور کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے کرچکے ہیں لیکن اس کے بعد بھی مقامی کارپوریٹرز اور کارپوریشن انتظامیہ اس مسئلے کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

اسامہ عظمی نے بتایا کہ اس وارڈ کے کارپوریٹر شہر کے الگ الگ مسئلہ کو لے کر ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔ لیکن کبھی اپنے وارڈ میں متحرک نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اس گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی مستقل حل نکالا جائے ورنہ وہ مقامی لوگوں کو لے کر احتجاج کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.