ETV Bharat / bharat

چین نے سرحد پر 90 فیصد فوجیوں کو تبدیل کیا

پچھلے سال اپریل سے مئی کے وقت کی مدت کے بعد سے چین نے مشرقی لداخ میں بھارتی حدود کے قریب 50،000 سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا اور وہ پینگونگ جھیل کے سیکٹر میں کئی مقامات سے محدود فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود وہاں دیکھ بھال کر رہا ہے۔

چین نےسرحد پر90 فیصد فوجیوں کو تبدیل کیا

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 2:07 PM IST

ایسا لگتا ہے کہ مشرقی لداخ سیکٹر کے برخلاف تعینات چینی فوج علاقے میں شدید سردی کے حالات سے بری طرح متاثر ہوگئی ہے کیونکہ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنی افرادی قوت کو 90 فیصد تبدیل کر دیا اور دور دراز کے علاقوں سے تازہ فوجی دستے بھیجے ہیں۔

پچھلے سال اپریل سے مئی کے وقت کی مدت کے بعد سے چین نے مشرقی لداخ میں بھارتی حدود کے قریب 50،000 سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا اور وہ پینگونگ جھیل کے سیکٹر میں اگلے مقامات سے محدود فوجی دستوں کے انخلا کے باوجود وہاں دیکھ بھال کر رہا ہے۔

ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ 'چینیوں نے گزشتہ ایک سال سے وہاں موجود فوجیوں کو تبدیل کرنے کے لئے مشرقی علاقوں سے تازہ فوجی دستے لائے ہیں۔ ان کی تقریبا 90 فیصد فوج کو گھمایا گیا ہے۔'

بتایا گیا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اعلی عرض البلد علاقوں میں انتہائی سخت حالات میں تعینات چینی فوجیں انتہائی عرض البلد، انتہائی سردی اور دیگر متعلقہ امور میں درپیش انتہائی حالات سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پینگونگ جھیل کے علاقے میں تعیناتی کے دوران بھی، چینی افواج اونچی چوکیوں پر روزانہ کی بنیاد پر روٹیٹ (گھوم) ہو رہے تھے اور ان کی نقل و حرکت بہت محدود ہوگئی تھی۔

بھارتی فوج دو سال کی مدت کے لئے اونچائی والے علاقوں میں اپنی فوج تعینات کرتی ہے۔ اور ہر سال تقریبا 40-50 فیصد فوج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ ان شرائط میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی میعاد بعض اوقات دو سال سے کہیں زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

بھارت اور چین گزشتہ سال اپریل سے مئی کے دوران لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ مشرقی لداخ اور دیگر علاقوں میں ایک دوسرے کے خلاف بڑے پیمانے پر تعینات ہیں اور وہاں چینی جارحیت کی وجہ سے کئی بار محاذ آرائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان حالات میں بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے اکثر لداخ سیکٹر کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئی اہم ہدایات دیتے ہیں۔ چین کا مطالعاتی گروپ بشمول قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال بھی صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں تجاویز دے رہے ہیں جو چینیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران طئے پائی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.