ETV Bharat / bharat

Central Vista Project workers : سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے کارکنان سرٹیفکیٹ، انشورنس اور انعامی رقومات سے سرفراز

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:42 PM IST

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تصدیق شدہ کارکنان کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2 لاکھ روپے کے انشورنس کوریج اور 500 روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: یہاں ایک تقریب میں این آئی پی یو این اسکیم کے تحت حکومت ہندکے ذریعہ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تصدیق شدہ کارکنان کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2 لاکھ روپے کے انشورنس کوریج اور 500 روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا مہمان خصوصی راہل کپور جے ایس-ایم ایچ یو اے) مدھوکر پانڈے (یو ایس-ایم ایچ یو اے)، آلوک گپتا (ڈائریکٹر جنرل ناریڈکو)، ڈاکٹر اننتا رگھوونشی (صدر ناریڈکو ایم اے ایچ آئی)،سی پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز، این ایس ڈی سی اور کنسٹرکشن ایس ایس سی کے نمائندے اورایل اینڈ ٹی کے سینئر نمائندے کی موجودگی میں اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے جوائنٹ سکڑیٹر ی مہمان خصوصی راہل کپورنے کہا کہ انہیں ایسے باوقار تعمیراتی پروجیکٹ سے وابستہ ہونے اور این آئی پی یو این کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ جب کامن سینٹرل سیکرٹریٹ کی عمارت کی نقاب کشائی کی جائے گی اورکام مکمل ہوجائے گاتو لوگ اس قومی ترقیاتی کام میں آپ کے تعاون کے قصے سنائیںگے۔

صدر ناریڈکو ایم اے ایچ آئی ڈاکٹر اننتا سنگھ راگھوونشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ناریڈکو کو نیشنل انیشیٹو فار پروموٹنگ اپ اسکلنگ آف نرمان ورکرس (این آئی پی یو این) پروجیکٹ سے وابستہ ہونے پر فخر ہے اور اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایل اینڈ ٹی کے ساتھ کامیابی سے شراکت داری کی ہے۔ ہمیں سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے سرٹیفائیڈ ورکرز کو این آئی پی یو این ا سکیم کے تحت سرٹیفکیٹ اور مراعات ملتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ اقدام رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مصروف تعمیراتی کارکنوں میں مہارت کی خلیج کو پاٹنے اور آئندہ برسوں میں انہیں روزگار کے لیے بہتر طریقے سے لیس کرنے میں بہت معاون ہوگا۔

انڈر سکریٹری ایم او ایچ یو اے مدھوکر پانڈے نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت جون 2023 تک ملک بھر میں 1.06 لاکھ سے زیادہ تعمیراتی کارکنوں کی تصدیق کی جانی ہے اور ہاو¿سنگ اور شہری امور کی وزارت پہلے ہی 50,000 تعمیراتی کارکنوں کی تعداد کو عبور کر چکی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پائلٹ کے کامیاب اختتام کے بعد ہم آنے والے برسوں میں اس سے بھی بڑی اسکیم لے کر آئیں گے۔ناریڈکو اچھے تربیت یافتہ ماہرین کے تعاون سے ملک بھر میں ان تربیتی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے ۔

تعمیری کارکنوں کی ترقی کے فروغ کے لیے قومی پہل (این آئی پی یو این)، جو کہ گزشتہ سال ہاوسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی طرف سے شروع کیا گیا یہ ایک فروغ ہنر مندی پروجیکٹ ہے، جس نے تعمیراتی کارکنوں کے لیے ناریڈکو کے زیر اہتمام تربیتی پروگراموں کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔ ایل اینڈ ٹی کی طرف سے تیار کیے جانے والے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے معروف کامن سینٹرل سیکرٹریٹ بلڈنگ پروجیکٹ 1، 2 اور 3 میں مصروف ہے۔ نیشنل رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ناریڈکو) نے ایل اینڈ ٹی-بی اینڈ ایف آئی سی ڈویژن کے ساتھ مل کر این آئی پی یو این پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنایا تاکہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں کے درمیان مہارت کے فرق کو پر کیا جاسکے۔ اس منصوبے کا مقصد کارکنوں بشمول خواتین کارکنان کی کاریگری کو بہتر بنانا تھا اور انہیں آنے والے برسوں میں روزگار کے لیے بہتر طریقے سے لیس کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Central Vista Project: سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی پانچوں مساجد محفوظ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.