حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں ملی کراری شکست اور کووڈ۔ 19 کی صورتحال پر غور کرنے کے لئے کانگریس کے اعلی پالیسی ساز ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
اس موقع پر پارٹی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے وبا سے نمٹنے کے فرائض سے دامن بچاکر کر ٹیکہ کای کی ذمہ داری ریاستوں کو سونپ دی ہے۔
سونیا گاندھی نے میٹنگ میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ذمہ داریوں سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے اور اس نے ٹیکہ کاری کے فرائض سبھی ریاستوں پر ڈال کر اپنا دامن بچالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ مرکزی حکومت ملک میں سبھی شہریوں کو مفت کورونا ٹیکہ دستیاب کرائے۔