غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش فٹبال کلب آرسنل کی جانب سے کھیلنے والے 21 سالہ مڈفیلڈر کو یہ حادثہ شمالی لندن میں پیش آیا جب ایک موٹر وے سے دوسری پر ٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی روڈ بیریئر سے ٹکراگئی۔
برطانوی فٹبالر کی بیش قیمتی کار کے خوفناک حادثے منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثہ کا یہ منظر پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی بیریئر سے ٹکرا گئی جس سے ان کی 30 کروڑ روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑی بے قابو ہوکر اطراف میں لگی جھاڑیوں میں گھس گئی۔
حادثے میں جو ولوک کی گاڑی کی حالت تو بری طرح خراب ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وہ خود محفوظ رہے اور حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکل آئے۔