ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن

پارلیمان کے بجٹ اجلاس کا آج تیسرا دن ہے، راجیہ سبھا میں بحث جاری ہے، البتہ ابھی تھوڑی دیر کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بجٹ پر کئی طرح کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کئی اراکین پارلیمان نے ہنگامہ کیا جس کے پیش نظر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آئندہ 3 فروری 2021 صبح 9 بجے تک ایوان کی کاروائی ملتوی کردی۔

راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن
راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 10:32 AM IST

Updated : Feb 2, 2021, 12:54 PM IST

پارلیمان کے بجٹ اجلاس کا آج تیسرا دن ہے۔ بجٹ اجلاس کے تیسرے دن راجیہ سبھا میں ہنگامہ ہوگیا اور کارروائی تھوڑی دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کی کاروائی ملتوی
ایوان کی کاروائی ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی آج کئی بار ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں زودار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی کردی گئی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کے بعد بھی کسانوں کی تحریک کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے پہلی بار ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے ،دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر ساڑھے گیارہ بجے اور اس کے بعد ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کے لئے کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے اس دوران ایوان کے بیچوں بیچ آکر شدید ہنگامہ اور نعرے بازی کی۔ پہلی بار اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو اور دوسری بار ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کارروائی ملتوی کردی۔ ہنگامے کے دوران ارکان سے بار بار اپنی نشست پر جانے کی اپیل کی گئی اور کل کسانوں کے معمالے کو اٹھانے کی اپیل کی گئی۔
اس سے قبل اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو کے اس معاملے پر اجازت نہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ارکان اس معاملے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے اور انہیں وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ارکان سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ وہ بدھ کو ایوان میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔
ارکان کا ہنگامہ جاری رہنے پر مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے تک ملتوری کردی۔ اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی نے بھی ارکان سے کسانوں کی تحریک پر اپنی باتیں رکھنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے، راشٹریہ جنتادل کے صدر منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم اور کئی ارکان نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ کسان مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے راجدھانی دلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

راجیہ سبھا میں آج چار بل پیش کیے جانے ہیں۔

راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن

ہارٹی کلچر اتھارٹی بل : 2020

نینشل فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ بل : 2019

میڈیکل ابورشن امینڈمنٹ بل 2020

راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن

نیشنل کمیشن فار الائیڈ اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز بل : 2020

راجیہ سبھا میں بجٹ اجلاس کا تیسرا دن

اس کے علاوہ ایوان میں صدر رام ناتھ کووند کے خطاب پر بھی بحث کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 2, 2021, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.