بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کے روز بڈگام پولیس نے 'منشیات کی لت سے بچاؤ' موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ بیداری پروگرام ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ بڈگام میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی سمیعہ گیلانی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ہمہامہ اور انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ سٹریس مینجمنٹ سنٹر (ڈی پی ایل) بڈگام نے کی۔ پروگرام میں 35 اسٹاف ممبران اور اسکول کے دو سو سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ Awareness Programme in Budgam
اس موقع پر انشا حسن نے بتایا کہ نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے میں اسکول انتظامیہ ایک اہم رول ادا کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس بدعت کا تدارک کرنے کے لیے ان کے مرکزی کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی۔ منشیات کی بدعت اور اس کی لت سے پڑھنے والے مضر اثرات سے نفسیاتی اور سماجی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو کن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہیں ہوں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شرکاء میں نشہ چھوڑنے کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے اور ان سے معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں تعاون دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Initiative to Protect Against Drug Addictionمنشیات کی لٓت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کی انوکھی پہل
وہیں اسکول کے پرنسپل نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد اور پولیس اور نوجوانوں کے درمیان اعتماد کا پل بنانے کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔