ETV Bharat / bharat

Bommai On Gujarat Election Results گجرات کے نتائج کا کرناٹک پر مثبت اثر، بومئی

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ گجرات انتخابات کے نتائج کا کرناٹک پر مثبت اثر پڑے گا اور بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں اور گجرات حکومت اور تنظیموں کی طاقت نے لگاتار سات بار گجرات جیتنا ممکن بنایا ہے۔ Bommai On Gujarat Election Results

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 8:07 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ گجرات انتخابات کے نتائج کا کرناٹک پر مثبت اثر پڑے گا اور بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ بومئی جمعرات کو یہاں اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور کرناٹک رقبہ، آبادی، صنعت، تعلیم اور ثقافت میں ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں بہت سی مماثلتیں ہیں اور سماجی ڈھانچہ یکساں ہے جس کی بنیاد پر کرناٹک میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی یقینی ہے۔ Bommai On Gujarat Election Results

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں اور گجرات حکومت اور تنظیموں کی طاقت نے لگاتار سات بار گجرات جیتنا ممکن بنایا ہے۔ جب ہماچل پردیش میں انتخابی نتائج پر ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو بومئی نے کہا کہ ہماچل پردیش میں بہت سے پروگراموں کو نافذ کرنے کا چیلنج ہے۔ ویسے بھی متبادل جماعتوں کے انتخاب کا رجحان ہمیشہ سے رہا ہے۔ اس بار بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ہماری پارٹی نے بہت کوششیں کی ہیں اور ووٹ فیصد میں فرق بھی بہت کم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Results 2022گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اویسی کا رد عمل

Gujarat Election Results گجرات میں نہیں چلا مجلس کا جادو

گجرات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کی وجوہات

Gujarat Polls 2022 گجرات میں حلف برداری تقریب گیارہ یا بارہ دسمبر کو متوقع

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.