علی گڑھ: بی جے پی رہنما روبی آصف خان نوراتری اور رمضان ایک ساتھ منائیں گی۔ روبی آصف خان نے نوراتری میں 'ورت' اور رمضان میں روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ روبی اس سے قبل درگا پوجا اور گنیش چترتھی پوجا کرنے پر سرخیوں میں آئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں دھمکیاں بھی ملیں جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
روبی آصف خان کا کہنا ہے کہ اس بار رمضان اور نوراتری ایک ساتھ ہے۔ اس لئے وہ روزے اور 'ورت' دونوں ایک ساتھ رکھیں گی۔ روزا کے لیے وہ سحری، افطاری اور نماز پڑھے گی۔ ساتھ ہی نوراتری کے لیے وہ 'ورت' رکھ کر پوجا کریں گی۔ روبی آصف خان نے اس سے قبل انہوں نے شاردیہ نوراتری پر پوجا کے لیے گھر میں درگا کی مورتی نصب کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 9 دن ورت رکھا اور ملک میں امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
اس کے ساتھ ہی گنیش چترتھی پر بھی انہوں نے گنیش کی مورتی گھر میں نصب کی تھی اور وسرجن کے لیے گنگا گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں نشانہ بنایا جانے لگا۔ ان کے مطابق انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے تحفظ کی بھی درخواست کی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ روبی آصف خان کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بنا لیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
روبی آصف خان کا کہنا ہے کہ وہ اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کے لیے یہ سب کر رہی ہیں۔ ہم سب ساتھ مل کر رہیں۔ ایک دوسرے کا تہوار منائیں۔ کوئی امتیاز نہ ہو۔ سب بھائی بھائی ہیں۔ علی گڑھ کے دہلی گیٹ علاقے میں قبرستان کی دیوار کو لے کر ماحول گرم ہونے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔ روبی آصف خان نے عوام کو چیترا نوراتری کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔