ETV Bharat / bharat

'مجاہد آزادی بطخ میاں کو فراموش کیا جارہا ہے' - مہاتما گاندھی کی جان بچانے والے جانباز

چھتیس گڑھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس محمد وزیر انصاری نے کہا کہ ہمارے مجاہدین آزادی جنہوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کرایا۔ ان کے نام ٹھنڈے بستے میں ڈال دیے گئے ہیں۔

biography-on-freedom-fighters-batak-mian-in-chhattisgarh
'مجاہدین آزادی بطخ میاں کو فراموش کیا جارہا ہے'
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 10:39 PM IST

مجاہدین آزادی کو فراموش کیے جانے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس محمد وزیر انصاری نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی جان بچانے والے جانباز مجاہد آزادی بطخ میاں کو فراموش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بات انجمن بقائے ادب رانچی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں اپنی کتاب "بطخ میاں انصاری کی انوکھی کہانی" کی رسم اجرا کے موقع پرکہی۔

انہوں نے بڑی تفصیل سے اس کتاب کو لکھنے کا اپنا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہدین آزادی جنہوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کرایا ان کے نام ٹھنڈے بستے میں ڈال دیے گئے ہیں۔ تواریخ میں مجاہدین آزادی کے طور پر ان کے نام و نشاں باقی نہیں ہیں۔

ان جانباز مجاہدین آزادی کو فراموش کیا جا رہا ہے۔ ہم ان مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو کتابی شکل میں عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ اس کتاب کے بعد وہ جھارکھنڈ کے عظیم مجاہد آزادی شیخ بھکاری پر کتاب لکھ رہے ہیں اور ملک میں گھوم گھوم کر مواد جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یوں ہی ہر گز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

تقریب کی صدارت و نظامت انجمن بقائے ادب رانچی کے جنرل سکریٹری، شاعر،افسانچہ نگھر وماہر تعلیم و سماجی خدمتگار نصیر افسر نے کی۔ مہمان خصوصی مولانا آزاد کالج رانچی کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد شمس الحق تھے۔

صدر محترم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہاکہ بطخ میاں انصاری وہ مجاہد آزادی تھے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مہاتما گاندھی جی کی جان انگریزوں کے چنگل سے بچائی تھی۔ پھر ڈائس پہ جلوہ افروز تمام معززین کے ہاتھوں مذکورہ کتاب کی رونمائی کی گئی۔

تقریب سے محمد منظور احمد انصاری، انجمن کے نائب صدر رام ناتھ سنگھ، رانچی یونیورسیٹی کے سابق صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر احمد سجاد، انجمن کے سکریٹری محمد قاسم انصاری، انجمن کے دوسرے سکریٹری محمد سمیع اللہ خان اصدقی، جھارکھنڈ ہندی ساہتیہ سنسکرتی منچ کے صدر کامیشور پرساد شریواستو نرنکش اور اخیر میں مہمان خصوصی پروفیسر محمد شمش الحق نے حاضرین کو خطاب کیا۔ انجمن کی دوسری نائب صدر ڈاکٹر سریندر کور نیلم کے اظہار تشکر کے ساتھ ہی اس تقریب رسم اجراء کا اختتام ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.