ETV Bharat / bharat

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل آج حلف لیں گے

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 11:02 AM IST

گجرات کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل گجرات کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے آج حلف لیں گے۔

bhupendra patel's will be oath as gujarat cm today
گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل آج حلف لیں گے

گجرات کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل آج دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔

راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت انہیں حلف دلائیں گے۔ وہ اکیلے ہی حلف لیں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے موجود رہنے کا امکان ہے۔

بھوپندر پٹیل نے گزشتہ شام راج بھون جا کر گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزراء) اور پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ترون چگ، ریاستی صدر سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور کئی سابق وزراء موجود تھے۔ لیکن سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی عدم موجودگی سے ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپیندر پٹیل ہوں گے گجرات کے نئے وزیراعلیٰ

حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے کہا کہ پٹیل اکیلے ہی حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب راج بھون میں 2 بج کر 20 منٹ پرمنعقد ہو گی۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے اگلے ایک دو دنوں میں وزراء کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.