ETV Bharat / bharat

اتر پردیش: پیسے ادھار نہ دینے پر نوجوان کا قتل - ادھار نہ دینے پر قتل

پولیس نے طالب علم وویک کی لاش کو ان کے پڑوسی کے گھر سے کمرے کے فرش کے نیچے سے برآمد کیا ہے۔ اہل خانہ پہلے ہی پڑوسی پر قتل کر کے لاش غائب کرنے کاشبہ ظاہر کر چکے تھے۔

اتر پردیش: پیسے ادھار نہ دینے پر نوجوان کا قتل

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 6:43 PM IST

Updated : Dec 14, 2019, 8:14 PM IST

اترپردیش میں بدایوں کے بسولي کوتوالی علاقے کے نظام الدین پور شاہ گاؤں میں 18 سالہ بی کام کے گمشدہ طالب علم کو قتل کر کے اس کے ہی پڑوسی نے اپنے گھر میں دفن کر دیا۔

پولیس نے طالب علم وویک کی لاش کو ان کے پڑوسی کے گھر سے کمرے کے فرش کے نیچے سے برآمد کیا ہے۔ اہل خانہ پہلے ہی پڑوسی پر قتل کر کے لاش غائب کرنے کاشبہ ظاہر کر چکے تھے۔ قتل کی وجہ پیسے ادھار نہ دینا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کو دی گئی تحریر ی شکایت میں مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ وویک اور ملزم وشیش سنگھ عرف بمپي میں دوستی تھی۔ اکثر بمپي وویک سے پیسے ادھار لے جاتا تھا۔ وویک کے لاپتہ ہونے سے پہلے بھی بمپي اس کے پاس 12 ہزار روپے ادھار مانگنے آیا تھا، اور بدلے میں گندم دینے کی بات کہی تھی۔

مقتول کے باپ نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے وہ مسلسل پولیس سے اپیل کر رہے تھے کہ پڑوسی کو پکڑ کر اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے اور اس کے گھر کی تلاشی لی جائےکیونکہ ان کو پورا یقین تھا کہ وویک کا قتل کر کے اسے غائب کرنے میں پڑوسی وشیش سنگھ عرف بمپی کا ہی ہاتھ ہے، مگر پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی اور کوئی کارروائی نہیں کی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 11 اگست کو وویک کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے اغوا میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران اور مخبر سے ملی معلومات کی بنیاد پر بمپی اور دو دیگر جو سبھی اسی گاؤں کے ہیں، ان کے نام سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بمپی کی اہلیہ سے پوچھ گچھ پر وویک کی لاش کو اس کے گھر سے ہی برآمد کیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بمپی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی لوگوں کی گرفتاری جلد ہی کر لی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 14, 2019, 8:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.