ارریہ میں بڑھتے منشیات کاروبار اور نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کے تعلق سے ارریہ کی فعال تنظیم 'یوتھ کریٹیو آرگنائزیشن' کی جانب سے ارریہ کے قلم کاروں کے درمیان ایک تحریری مقابلہ ہوا ۔
اس مقابلہ میں چالیس افراد نے شرکت کی، جس میں سے دس افراد انعامات کے لیے منتخب قرار پائے۔
تحریری انعامی مقابلہ میں جن دس لوگوں کا انتخاب ہوا ان میں معراج خالد، مفتی ہمایوں اقبال ندوی ،مفتی اطہر القاسمی، محمد مجتہد اعظم ندوی، محمد ارشد کاظمی، محمد ذیشان، نبی حسن، انظر ربانی، ابو حنظلہ اور عارف حسین طیبی کا نام شامل ہے.
ان تمام فاتحین کو مدرسہ رحمانی زیرو مائل کے شیخ الحدیث مفتی علیم الدین قاسمی، مدرسہ اسلامیہ بوچی کے سکریٹری حیدر یاسین عرف بابا، صدر ماسٹر زبیر عالم، مولانا جسیم الدین، قاضی شریعت مولانا عتیق اللہ رحمانی ، مولانا امان اللہ، آفتاب فیروز، راحل عزیز وغیرہ کے ہاتھوں اعزاز و اکرام پیش کیا گیا.
یوتھ کریٹیو آرگنائزیشن کے چیئرمین و انعامی مقابلہ کے کنوینر حیدر یاسین نے کہا کہ ارریہ میں اس وقت نشہ کاروبار شباب پر ہے، چوک چوراہوں و دیگر جگہوں پر نوجوان طبقہ منشیات کے زد میں ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ اہل علم آگے آئیں اور اس برائی کو ختم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اس کو ختم نہیں کیا جائے گا تب تک سماج ترقی نہیں کر سکتا.
انعامی مقابلہ میں شرکت کرنے والے فاتحین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس اہم مقابلے میں شرکت کئے اور مذکورہ عنوان کے تحت اپنے تجربات پیش کئے.
اس طرح کی تحریک اور آگے بھی چلانے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا.