عالمی یوم انسانیت ہربرس انسانی امدادی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے، جو انسانی خدمت کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ بحران سے متاثرہ لوگوں کی حمایت کے لئے اکٹھا ہوتے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ' آج عالمی انسانیت کا دن ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آئیے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن کے لئے دعا کریں۔'
عالمی یوم انسان دوستی 2019 کا مرکزی خیال 'خواتین انسانی حقوق کارکنان ' ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے ) کے مطابق 'انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے'
یوم انسانیت کے موقع پر کسی بھی ملک کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا جاتا ہے۔اس دن مہاجرین اور تارکین وطن کے ساتھ بھی بہتر سلوک کی تلقین کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں : کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ
ورلڈ ہیومینٹیرین ڈے 2019 کو خواتین ہیومینٹریینز اور دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے میں ان کی انتھنک کوششوں کو سرہانے کے لیے مخصوص ہے۔
انسانی حقوق کی خواتین کارکنان میں بے مثال خدمات کا جذبہ ہے، جو خواتین کی طاقت اور پیش رفت پر روشنی ڈالتا ہے۔
مزید پڑھیں : چین میں انسانی حقوق کے خلاف ورزی
اقوام متحدہ کے امور برائے انسانی حقوق کے مطابق ' اب وقت آگیا ہے کہ ان خواتین کی خدمات کو اعزاز بخشا جائے؛ جنہوں نے بحرانوں کے اندھیروں میں سماجی کارکنان کی حیثیت سے کام کیا۔
خواتین ہیومینیٹریین پر رواں برس کی مہم اس بات کی حمایت کرتی ہے کہ خواتین عالمی انسانی حقوق کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ کی کوششوں کی بھی مستحق ہیں۔
ہم اس عالمی انسان دوست دن میں ان خواتین کے اعزاز کے لیے حمایت کے خواہاں ہی، جنہوں نے ان گنت زندگیوں کو انتھک انداز میں بہتر بنایا ہے، جس میں انہوں نے زندگی کے سفر میں ناقابل یقین طاقت کا مظاہرہ کیا۔
عالمی یوم انسانیت کا پس منظر:
عالمی یوم انسانیت کا دن ہر برس 19 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اسی دن 2003 میں بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں عراق میں اقوام متحدہ کے اعلی نمائندے سارجیو وائرا اور ان کے 21 ساتھیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
اسی لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 اگست کو عالمی یوم انسانیت کے دن کے نام سے ایک قرار داد منظور کی۔