ان خاندانوں کو حکومت نہ تو راشن دے رہی ہے اور نہ ہی ان کے راشن کارڈ کو دوبارہ بناننے کے لیے کوئی بات کر رہی ہے جس کے سبب ہفتے کے روز مُکتسر کے قریب تھاندیوالا گاؤں کے لوگوں نے راشن نہ ملنے کے سلسلے میں مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں خواتین نے بتایا کہ ان کی بھوک سے مرنے کی نوبت آ گئی اور ان کے شہور بھی لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں بیٹھے ہیں اور کہیں سے ایک پیسے کی آمدنی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے ان کے نیلے کارڈ کاٹے جا چکے ہیں۔ ان کے گھروں میں بالکل راشن نہیں ہے۔ راشن لینے گئے تو واپس بھیج دیا گیا اب وہ کہاں جائیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کا راشن کارڈ شروع کیا جائے اور راشن مہیا کروایا جائے۔
اس سلسلے میں گاؤں تھاندیوالا کے سرپنچ ستنام سنگھ نے دعویٰ کیا۔ شیڈول کاسٹ (ایس سی) خاندانوں کے راشن کارڈ کاٹے گئے۔ اس بارے میں وہ پہلے بھی ضلع ڈپٹی کمشنرکو میمورنڈم دے چکے ہیں۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی ایسے خاندان ہیں جن کے راشن کارڈ کاٹے گئے ہیں ان کی تفتیش کروائی جائے کہ یہ کیوں کاٹے گئے۔ اس کے علاوہ گذشتہ دو ماہ سے راشن نہیں ملا ہے وہ بھی دیا جائے۔