ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر کے گھر کا پانی کوالٹی ٹیسٹ میں فیل

قومی دارالحکومت میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے عدالت عظمی نے بی آئی ایس سے پائپ لائن کو تبدیل کرنے سمیت اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:59 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:53 PM IST

مرکزی وزیر کے گھر کا پانی کوالٹی ٹیسٹ میں فیل
مرکزی وزیر کے گھر کا پانی کوالٹی ٹیسٹ میں فیل

سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ 'مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے سرکاری گھر سے لیا گیا پانی کا نمونہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے معیار پر پورا نہیں اترا ہے۔'

عدالت عظمی کو بتایا گیا کہ 'دہلی کے مختلف حصوں سے پانی کے 11 نمونے مختلف پیرامیٹرز پر 47 کوالٹی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت عظمی نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ، بی آئی ایس اور دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو دہلی کے پینے کے پانی کا مشترکہ معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نہیں ہے۔'

عدالت عظمیٰ نے بی آئی ایس سے قومی دارالحکومت میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پائپ لائن کو تبدیل کرنے سمیت اقدامات تجویز کرنے کو بھی کہا ۔

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بینچ کو بی آئی ایس کے وکیل وپن نیئر نے بتایا کہ 'قومی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے پانی کے 11 نمونے لئے گئے جو بیورو کے 47 پیرامیٹرز پر پورا نہیں اترے ہیں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.