ETV Bharat / bharat

وریندر کمار کے انتقال پراعلیٰ رہنماؤں کا اظہار غم - MP Varinder Kumar death

کیرالا کے وزیراعلی پنارائی وجین نے راجیہ سبھا رکن اور ملیالم روزنامہ 'ماتر بھومی' کے منیجنگ ڈائریکٹر ویریندر کمار کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔

وجین کا ایم پی وریندر کمار کے انتقال پر اظہار غم

author img

By

Published : May 29, 2020, 11:36 PM IST

وجین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کمار کے انتقال سے جمہوری اور سوشلسٹ تنظیموں کو زبردست نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کمار کے ساتھ دہائیوں پرانے اپنے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ملک میں ایمرجنسی کے دوران ایک ساتھ جیل میں رہے تھے۔ کمار آخری سانس لینے تک فرقہ وارانہ فاشزم کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔

لوک تانترک جنتا دل کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر برائے مالیات کمار کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ جمعرات کی رات كوزی كوڈ میں انتقال ہو گیا۔

حزب اختلاف رہنما رمیش چینّی تھلا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا 'میں رکن پارلیمان وریندر کمار کے انتقال کی خبر سے کافی دکھی ہوں۔ وہ مشہور مصنف، صحافی اور ریاست کے سماج وادی تحریک کے بڑے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ریاست کی سیاسی اور ادبی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی۔ ان کے خاندان کے تئیں میری دلی تعزیت‘‘۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا 'سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وریندر کمار کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ وہ ایک عظیم صحافی اور مصنف تھے۔ بھگوان ان کے خاندان اور حامیوں کو اس نقصان کو برداشت کی طاقت عطا کرے‘‘۔

سابق وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کہا ’’سابق مرکزی وزیر، مشہور سماجوادی رہنما ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور ماتر بھومی کے جنرل مینیجر وریندر کمار کے اچانک انتقال کی اطلاع پاکر کافی غمگین ہوں۔ ملک نے ایک مشہور مصنف، مفکر اور عوام کے محبوب لیڈر کھو دیا۔ ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں میری دلی تعزیت‘‘۔

لوک تانترک جنتا دل لیڈر شرد یادو نے کہا ’رکن پارلیمان وریندر کمار کے انتقال سے بہت دکھی ہوں۔ ایم وی شریمس کمار اور متاثرہ خاندان کے تئیں میری دلی تعزیت۔ ان کے ساتھ میرے کافی اچھے تعلقات تھے اور ہم دونوں اکثر سیاست کے موضوعات پرخاص طور پر ملک کے کسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے تھے۔ وہ سچے سیاستدان تھے‘‘۔

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کہا ’’میں نے تھوڑی دیر پہلے اپنے دوست مسٹر شریمس کمار کے بات کی اور ان کے والد رکن پارلیمنٹ وریندر کمار کے انتقال پر تعزیت کی۔ ماتر بھومی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وریندر کمار صحافت، پبلشنگ اور اقدار کی سیاست کرنے والے دنیا میں ایک معروف نام تھے‘‘۔

کیرالا ریاستی کانگریس صدر ملاپلی رام چندر نے کہا ’’مصنف، سیاستدان اور سماجوادی مفکر رکن پارلیمنٹ وریندر کمار کے ساتھ میرا طویل عرصے سے تعلق تھا۔ متاثرہ خاندان کے تئیں میری دلی تعزیت‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.