کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے ضمن میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے ان لاکنگ کا عمل جاری ہے۔
وزارت برائے امورِ داخلہ (ایم ایچ اے) کے مطابق یہ رہنما خطوط ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے موصولہ تاثرات اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ وسیع مشاورت پر مبنی ہیں۔
نئی ہدایات کے تحت وزارت داخلہ نے سات ستمبر سے میٹرو ریل خدمات کو درجہ بندی کے ساتھ اجازت دی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر (ایم او ایچ یو اے) اور وزارت ریلوے (ایم او آر) کے ذریعہ ایم ایچ اے سے مشاورت کے بعد میٹرو ریل کو 7 ستمبر 2020 سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معیاری آپریٹنگ پروسیس (ایس او پی) جاری کیا جائے گا۔
حکومت نے سماجی، تعلیمی، کھیلوں، تفریحی، ثقافتی، مذہبی، سیاسی کاموں اور دیگر اجتماعات کی بھی اجازت دی ہے جن میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 100 افراد پر مشتمل ہے، جس کا اطلاق 21 ستمبر 2020 سے ہوگا۔
تاہم اس طرح کے محدود اجتماعات کو لازمی طور پر چہرے کے ماسک پہننے، معاشرتی دوری، تھرمل اسکیننگ اور ہینڈ واش یا سینی ٹائزر کے انتظام کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ 'اوپن ایئر تھیٹروں کو 21 ستمبر 2020 سے کھولنے کی اجازت ہوگی'۔
سنیما ہالز، سوئمنگ پولز، تفریحی پارکز، تھیٹرز (اوپن ایئر تھیٹر کو چھوڑ کر) اور اسی طرح کی دیگر جگہوں کے علاوہ تمام کنٹینمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں بھی اجازت ہوگی۔
کنٹینمینٹ زون میں 30 ستمبر 2020 تک لاک ڈاؤن سختی سے نافذ رہے گا۔
ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کنٹینمینٹ زون کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزارت نے کہا کہ ان کنٹینمینٹ زون میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے جائیں گے اور صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
بین ریاستی اور اندرون حمل و نقل پر پابندی ختم کردی جائے گی۔
افراد اور سامان کی بین ریاستی اور اندون ریاست نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ایسی حرکات کے لیے کسی علیحدہ اجازت، منظوری یا ای اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے مقصد سے ملک بھر میں کورونا کے خاتمے کے لیے ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ دکانوں کو صارفین کے مابین مناسب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2020 تک اسکولز، کالجز، تعلیمی اور کوچنگ کے طلباء کے لئے باقاعدہ کلاسز شروع ہوگی۔ آن لائن اور فاصلاتی تعلیم بھی جاری رہے گی۔
- مزید پڑھیں: امام عالی مقام کی شہادت عالمی رہنماؤں کی نظر میں
بزرک حضرات یعنی 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر بچوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، سوائے ضروری ضروریات کو پورا کرنے اور صحت کے مقاصد کے لئے۔