یمن ایکسپریس وے پر دو بسیں اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ دنوں بارش کے بعد اتوار کی صبح نوئیڈا میں موسم کے تبدیل ہوگیا۔
صبح کے وقت گھنے دھند نے کئی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
یمنا ایکسپریس وے پر اس دھند کے باعث دو بسیں اور ایک کار میں ٹکرہوگئی۔ اس حادثے میں تقریباً سات افراد زخمی ہونے کی خبر ہے۔
حادثے میں کچھ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ حادثے کی وجہ سے ایکسپریس وے جام بھی لگ گیا۔
پولیس نے کرین کی مدد سے حادثے کی شکار گاڑیوں کو موقع سے ہٹا یا۔ جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔حادثے میں یہ راحت کی بات رہی کہ کسی بھی زخمی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔