کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پورٹو چیلی اور اسپیٹس جزائر کے درمیان ہوا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ کشتی ایک دوسری کشتی سے ٹکراکر گر کر تباہ ہو گئی، جس میں تین یونانی شہری حادثہ کا شکار ہو گئے۔
اسپیٹس کے میئر پینا زیوٹس ليراكس نے بتایا کہ سیاحوں سے بھری کشتی تیز رفتار سے ایک ماہی گیری کی کشتی پر چڑھ گئی جس سے وہ کشتی ڈوب گئی۔ زخمی خاتون کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے سیاحوں سے لدی کشتی کے ڈرائیور نے ماہی گیر کشتی کو نہیں دیکھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔