ETV Bharat / bharat

تین طلاق متاثرہ سمرن کی کہانی - MP

فی الحال سمرن نے قاضی سمیت کئی دیگر افراد پر استحصال کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 11:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تین طلاق سے متاثرہ سمرن خان نے تین طلاق قانون پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

تین طلاق متاثرہ سمرن کی کہانی

سمرن خان کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب وہ محض 17 برس کی تھیں۔

سمرن خان کے مطابق ان کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد مسلسل ان کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے 12 برسوں کے بعد ان کے شوہر نے تین طلاق دے دیا۔ جس سے متاثر ہو کر انہوں نے خودکشی کا ارادہ کر لیا تھا۔

سمرن کے بتایا کہ جب انہوں نے شہر قاضی سے مسئلہ دریافت کیا تو انہیں حلالہ کے لیے کہا گیا، اس حالت میں انہوں نے حلالہ کرایا۔ اور اب وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ بخوشی زندگی گزار رہی ہیں۔

سمرن کا کہنا ہے کہ قاضی نے ان پر کسی مولوی سے حلالہ کرنے کے لیے دباو بنایا، لیکن انہوں نے اپنی مرضی کے لڑکے کو منتخب کیا۔ جس سے خفا ہو کر قاضی اور ان کے حامیوں نے سمرن کا استحصال کیا۔

فی الحال سمرن نے قاضی سمیت کئی دیگر افراد پر استحصال کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ نے تین طلاق بل پاس ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کے اس قدم کو لائق تعریف قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم معاشر سے اس قانون کے ذریعے تین طلاق کے ساتھ حلالہ کی رسم کا بھی خاتمہ ہو سکے گا۔

Intro:ریاست مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کی رہنے والی سمرن خان نے جو تین طلاق اور حلالہ کی متاثرہ ہیں انہوں تین طلاق قانون پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے.

Body:بھوپال کی رہنے والی سمرن خان نے کی شادی اس وقت ہوگی تھی جب وہ نابالغ تھیں. سمرن خان بتاتی ہیں کہ ان کے والدہ کی انتقال کے بعد 17 برس کی عمر میں والد کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی جس کے بعد مسلسل ان کے ساتھ زیادتی ہورہی تھی. انہوں نے بتایا کہ شادی کے بارہ برس بعد ان کے شوہر نے تین طلاق دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے خودکشی کا منصوبہ بنا لیا تھا.
انہوں نے کہا علاقائی شہر قاضی کے پاس سے مسئلہ دریافت کیا تو حلالہ کے لیے کہا گیا جس بعد انہوں نے اپنے شناسائی سے نکاح کر حلالہ کرایا اب وہ اپنے شوہر اول کے ساتھ بخوشی زندگی گزار رہی ہیں.
انہوں نے قاضی نے کسی مولوی سے حلالہ کرنے کے لیے کہا لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے لڑکے کو منتخب کیا تھا جس کی وجہ سے سمرن کو قاضی اور ان کے حمایتی افراد نے استحصال کیا. سمرن نے اب قاضی سمیت کئی لوگوں پر استحصال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے.
انہوں نے تین طلاق بل پاس ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مودی حکومت کے اس قدم کو لائق تعریف قرار دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مسلم معاشر سے اس قانون کے ذریعے تین طلاق ختم ہوگا. اب حلالہ بھی ختم ہونا چاہیے.

Conclusion:بائٹ. سمرن خان
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.