نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی یوام پیدائش پر مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔نائب صدر نے کہا ملک میں اقتصادی اصلاحات کے بانی کے طور پر انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
راؤ 1991 سے 1996 تک ملک کے وزیراعظم تھے۔ یہ ان کے صد سالہ یوم پیدائش کا سال بھی ہے۔
نائیڈو نے راؤ کو اتوار کے روز ان کے یوم پیدائش پر سلام پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’ملک کے سابق وزیراعظم، سینئر رہنما، بہترین ایڈمنسٹریٹر جنہوں نے مشکل حالت میں ملک کی اقتصادیات کو نئی سمت دی، آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ جی کے یوم پیدائش کے موقع پر سلام کرتا ہوں، یہ برس ان کے صد سالہ یوم پیدائش سال ہے‘‘۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا ’’اپنی طویل عوامی زندگی میں آپ متحدہ آندھرا پردیش کے اس وقت کے وزیر اعلی تھے. ملک کے ویزراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل مرکزی کابینہ میں متعدد اہم فرائض انجام دیئے۔ مشکلات حالت میں ملک کو سیاسی استحکام فراہم کرایا‘‘۔
نائیڈو نے کہا ’’ملک کی اقتصادی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے آپ کو ہمیشہ معاشی اصلاحات کے بانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ میری عاجزانہ خراج عقیدت‘‘۔