ETV Bharat / bharat

میگھالیہ میں تین بی ایس ایف اہلکار کورونا سے متاثر

میگھالیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آٹھ نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بی ایس ایف کے تین اور نیم فوجی دستے کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 6:57 PM IST

میگھالیہ میں تین بی ایس ایف اہلکار کورونا سے متاثر
میگھالیہ میں تین بی ایس ایف اہلکار کورونا سے متاثر

میگھالیہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے آٹھ نئے معاملات کی تصدیق کے بعد جمعرات کے روز ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 305 ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امن وار نے بتایا کہ نئے معاملات میں سے تین کا تعلق مشرقی کھاسی پہاڑی ضلع میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ہے۔ وہیں ری بھوئی ضلع میں نیم فوجی دستے کا ایک اہلکار اس وائرس کی گرفت میں آگیا ہے۔ مشرقی کھاسی پہاڑی ضلع میں تین دیگر افراد اور ضلع ری بھوئی میں ایک شخص میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مشرقی کھاسی پہاڑی ضلع میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے، جن میں 201 بی ایس ایف اہلکار ہیں۔ وہیں چودہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں سمیت 52 شہری وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

ضلع ری بھوئی میں24، مغربی گارو پہاڑی اضلاع میں آٹھ، جینتیا پہاڑی ضلع اور جنوبی گیارو پہاڑی ضلع میں دو دو، شمالی اور مشرقی گارو پہاڑی اضلاع میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

ریاست میں اب تک 47 افراد اس وبائی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 9لاکھ 76ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 6لاکھ 16ہزار 453افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا کی زد میں آکر 25ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.