ETV Bharat / bharat

حج کے لیے جن افراد کا انتخاب ہو چکا ہے انھیں آئندہ سال حج کا موقع دیا جائے: عارف نسیم خان

مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاستی کانگریس کے نائب صدرمحمد عارف نسیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جن خوش قسمت عازمین حج کا نام امسال قرعہ اندازی کے ذریعے حج برائے 2020 کیلئے انتخاب ہواتھا،انہی عازمین کواگلے برس بغیر قرعہ اندازی کے حج کاموقع فراہم کیاجائے اورانھیں اس معاملے میں ترجیح دی جائے ۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاستی کانگریس کے نائب صدرم

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:26 PM IST

نسیم خان نے کل دیر شب کیے گئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکلر پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر امسال ہندوستانی حجاج کرام فریضہ حج ادا نہیں کرسکے ، لہذامرکزی حج کمیٹی عازمین کی جانب سےجمع شدہ رقم کو انھیں واپس لوٹانے کیلئے تیارہے ۔

سابق وزیرنے کہاکہ ان عازمین کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا لہذا اگلے برس جو عازمین کی فہرست تیارکی جائے گی ان میں ان ناموں کوبھی شامل کیاجائے اورانھیں ترجیحی بنیاد پرفریضہ حج اداکرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.