ETV Bharat / bharat

کورونا مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح 52.8 فیصد ہوئی - آئی سی ایم آر

ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کورونا وائرس کے کل 186934 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 52.80 فیصد ہوگئی ہے۔ 24گھنٹوں میں 6922 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

The recovery rate of Corona patients was 52.8%
کورونا مریضوں کی ریکوری شرح 52.8 فیصد ہوئی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:23 PM IST

کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ متاثرہ افراد پر ادویات کا بہتر اثر ہورہا ہے۔ اس وقت 155227 کورونا کے سرگرم مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی مسلسل اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے۔ فی الحال ملک میں 674 سرکاری اور 250 نجی تجربہ گاہیں سرگرم عمل ہیں۔

ان میں آر ٹی پی سی آر پر مبنی 535 (347 سرکاری اور 188 نجی)، ٹرونیٹ پر مبنی 316 (302 سرکاری اور 14 نجی) اورسی بی این اے اے ٹی پرمبنی 73 (25 سرکاری اور 48 نجی) لیبارٹری کورونا وائرس کی جانچ میں مصروف ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 163187 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 6084256 کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.