وزیر اعظم نے اس سلسلے میں مختلف ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہر بھارتی اس پرفخر محسوس کرے گا کی یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی، انہوں نے میگھالیہ کی پوجا تھاپا کے ساتھ فون پر بات کی جو ’آیوشمان بھارت‘ کی فہرست میں کروڑویں نمبرپر ہیں۔
مودی نے کہا 'دو برس سے بھی کم وقت میں اس پہل کا بے شمار لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ہوا ہے، میں سبھی فائدہ حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پہش کرتا ہوں، میں ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا 'میں آیوشمان بھارت سے وابستہ ڈاکٹروں، نرسوں،طبی عملے اور دیگر سبھی لوگوں کی ان تھک کوششوں کی تعریف کرتا ہوں'۔
انہوں نے کہا 'ان سبھی لوگوں کی کوششوں نے اسے دنیا کا سب سے بڑا صحت پروگرام بنا دیا ہے، اس اقدام نے ان گنت بھارتیوں،بالخصوص غریبوں اور بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کے اعتماد کو جیتا ہے'۔
آیوشمان بھارت کے فوائد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس کے سب سے بڑے فائدوں میں سے ایک ’پورٹیبلٹی‘ہے۔
مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا 'مستفیدین نہ صرف جہاں وہ رجسٹرڈ ہیں،بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی بہترین اور کفایتی طبی خدمات حاصل کرسکتے ہیں، اس سے ان لوگوں کو کافی سہولیت ہوتی ہے جو اپنے گھروں سے دور کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں یا کسی ایسی جگہ پر رجسٹرد ہیں جہاں کے رہائشی وہ نہیں ہیں۔