ETV Bharat / bharat

فرسٹ پوسٹ ٹرسٹ سروے میں مودی سب سے آگے - 2019 General Election

فرسٹ پوسٹ ٹرسٹ سروے میں یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وزیراعظم کے طور پر ملک کی پہلی پسند اب بھی مودی ہی ہیں۔ 2 سے 22 مارچ کے درمیان 30 ریاستوں کے 31 ہزار ووٹرز سے بات کی گئی جس میں یہ آشکار ہوا کہ فی الوقت مودی کا رتھ سب سے آگے ہے اور انہیں پیچھے کرنے والے کافی پیچھے ہیں۔

فرسٹ پوسٹ ٹرسٹ سروے میں مودی سب سے آگے
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 11:24 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی پالیسیوں اور اپنے انتخابی منشور کے ساتھ میدان میں کود پڑی ہیں اور بی جے پی کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں لیکن حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں اب بھی 'مودی میجک' چل رہا ہے اور عام لوگوں میں مودی کی مقبولیت برقرار ہے۔ عظیم اتحاد اورکانگریس مل کر وزیراعظم مودی کو ہرانا چاہتی ہیں۔ تاہم ان سب کے درمیان فرسٹ پوسٹ ٹرسٹ سروے میں عوام نے صاف کردیا ہے کہ مودی کا مقابلہ فی الوقت کسی سے نہیں ہے۔

فرسٹ پوسٹ ٹرسٹ کے سروے میں 63.4 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ نریندرمودی ایک بار پھرسے وزیراعظم بنیں۔

وزیراعظم کی دوڑ میں دوسرے نمبرپر راہل گاندھی ہیں، لیکن مقبولیت کی دوڑ میں راہل گاندھی مودی سے بہت پیچھے ہیں۔ صرف 16.1 فیصد لوگ راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپردیکھنا چاہتے ہیں۔

اس سروے میں مودی سب سے آگے ہیں لیکن انتخابات سے قبل کچھ بھی کہنا مناسب نہیں کیوں کہ عوام کا موڈ کب بدل جائے اور کون سا ایشو حاوی ہوجائے یہ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.