پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاں جلد ہی شروع کردیں گی۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
'فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ سیاسی انتقام پر مبنی'
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان میں ہندوستان اور سعودی عرب میں رہائش ، ٹریفک ، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی صحت اور تندرستی کورونا کی وجہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ہند اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں ضروری انتظامات کریں گے۔ حکومت اور حج کمیٹی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔