ETV Bharat / bharat

'حکومت نے لوگوں کے درمیان سے اپنا اعتماد کھودیا ہے' - کورونا ٹیکہ

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے لوک سبھا میں آج کہا کہ 'حکومت عوام کے مفاد میں کام نہیں کررہی ہے۔ لہذا ملک کے عوام میں اس کی شبیہ خراب ہورہی ہے اور لوگوں کا حکومت پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔

The government has lost the trust of the people
'حکومت نے لوگوں کے درمیان سے اپنا اعتماد کھودیا ہے'
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 10:55 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ششی تھرور نے لوک سبھا میں بجٹ 22۔2021 پر بحث کرتے ہوئے کو کہا کہ' مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی بجٹ میں بھی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ حکومت ان لوگوں کی بھی پرواہ نہیں کررہی ہے جنہوں نے ناموافق حالات میں کورونا واریئرس بن کر اپنی جان خطرے میں ڈالی اور ملک کی خدمت کی۔ ان کورونا واریئرس کو بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' حکومت نے اس کے لئے بجٹ میں کوئی التزام نہیں کیا ہے۔ حکومت کورونا کے خلاف جو 35 ہزار کروڑ روپے دینے کی بات بجٹ میں کررہی ہے وہ کورونا کی ٹیکہ کاری کے لئے ہے۔ صحت کے شعبے کو حکومت اہم بتارہی ہے، لیکن اس کے لئے اس نے جی ڈی پی کا محض 2.5 فیصڈ کا التزام کیا ہے اور فرنٹ لائن ورکرس کے لئے اس بجٹ میں کوئی انتطام نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'کورونا سے ملک کو 'خود کفیل' بننے کا موقع حاصل ہوا'

ششی تھرور نے کہا کہ تعلیم کے بجٹ میں بھی حکومت نے چھ فیصد کی تخفیف کی ہے اور دفاع کے شعبے کو بھی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے۔ حکومت نے قومی سلامتی پر توجہ ہی نہیں دی ہے۔

۔یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.