جماعت اسلامی ہند اب تک 400 سے زائد کتابیں ہندی میں شائع کر چکی ہے۔ ترجمہ قرآن اور تلخیص تفہیم القرآن کا ہندی ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔
تفہیم القرآن کی 4 جلدیں ہندی میں پہلے ہی طبع ہو چکی ہیں اور ان میں سے بعض کے متعدد اڈیشن بھی شائع ہو چکے ہیں۔اب پانچویں جلد بھی شائع ہونے کیلئے پریس پہنچ چکی ہے۔چھٹی جلد تیاری کے مرحلے میں ہے۔
اس تعلق سے مولانا نسیم احمد غازی فلاحی نے بتایا کہ اس ترجمہ میں انہوں نے کئی چیزوں کا اہتمام کیا ہے، سورتوں کے ناموں کے ساتھ آسانی کے لئے ان کا نمبر بھی دے دیا ہے، ترجمے میں آیتوں کا نمبرڈال دیے گئے ہے۔ بائبل کے حوالے اس کے ہندی ترجمے سے چیک کرلئے گئے ہیں۔ احادیث حوالے کے ساتھ درج کئے گئے ہیں۔
مولانا نے بتایا کہ تفہیم القرآن میں مختلف موضوعات پر مبسوط مواد ملتا ہے، آیات کی تشریح کے علاوہ احادیث نبوی سے استدلال،فقہی مباحث دیگر مذاہب کے عقائد کا تذکرہ اور نقد، سیرت نبوی کی تفصیلات، جغرافیہ، تاریخ وغیرہ پر بھی بحث کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان تمام جلدوں کا ترجمہ مولانا نسیم احمد غازی فلاحی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم کو لوگ مسلمانوں کی مقدس کتاب سمجھتے ہیں، حالاں کہ قرآن خود اپنا تعارف اس طور پر کراتا ہے کہ وہ تمام انسانوں کے لئے نازل ہواہے۔ اور وہ تمام انسانوں کے لئے رہنمائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن عمل کی کتاب ہے، وہ انسانوں کو اچھے اعمال انجام دینے پر ابھارتی ہے اور ان پر اچھے انعام دینے کا وعدہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
کانپور گرلز شیلٹر ہوم: یوپی سرکار سے جواب طلب
انہوں نے مزید کہا کہ تفہیم القرآن کی تمام جلدوں کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے جیسے ملیالم، بنگلہ، تمل، کنٹر، مراٹھی وغیرہ میں کئی جلدیں آچکی ہیں۔ہندی میں چار جلدیں آچکی ہیں اور پانچویں پریس پہنچ چکی ہے اور چھٹی جو آخری جلد ہے وہ تیاری کے مرحلے میں ہے۔