اترپردیش کے پارس گاؤں کے ایک گھر میں آگ لگنے کے بعد منی دیوی (عمر 70 برس)، ان کی بیٹی آرتی (عمر 33 برس) اور بہو ریکھا (عمر 35 برس) ہلاک ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق منی دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ آرتی اور ریکھا نے بعد میں دم توڑ دیں۔
پولیس نے بتایا کہ ' بابرکوتوالی تھانہ علاقے کے تحت پارس گاؤں کے گھر میں آگ لگنے کے بعد ایک خاندان کے تین افراد ہوگئے۔ جو کہ تمام کی تمام خواتین ہیں۔
یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا جب منی دیوی، اس کی بیٹی آرتی اور بہو ریکھا اپنے گھر میں کھانا بنا رہی تھیں۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم جانچ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔