ETV Bharat / bharat

امریکہ: ٹینیسی میں طوفان سے 22 افراد کی موت - امریکہ کی ریاست ٹینیسی

امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں آئے شدید طوفان سے کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

امریکہ: ٹینیسی میں طوفان سے 22 افراد کی موت

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:06 AM IST

امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان آیا ہے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ایک افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ویڈیو: طوفان سے 22 افراد کی موت

دی ٹینیسی نے ایمرجنسی مینجمنٹ کمیونٹی تعلقات افسر میگی ہنان کے حوالہ سے بتایا کہ ٹینیسی کی چار کاؤنٹی میں آئے طوفان سے 22 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے 40 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ہزاروں گھروں اور تجارتی اداروں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر کاؤنٹیز میں ڈیوڈسن، ولسن اور پتنام شامل ہیں۔

نیش ولے کے میئر جان کوپر نے بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت میں بھی نقصان ہوا ہے جہاں ایمرجنسی کا اعلان کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ وہ اسٹیٹ میں ہونے والے نقصان پر لگاتارنظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.